14 مارچ 2014 - 20:30
لیبیا میں مصر کے 70 شہریوں کا اغوا

مصر کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ لیبیا میں مسلح گروہ نے 70 مصری شہریوں کو اغوا کر لیا ہے .

ابنا: موصولہ خبروں کے مطابق، مصری وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افراد نے فوجی لباس پہن رکھا تھا اور انہوں نے مصری شہریوں کو زبردستی طرابلس میں ایک مقام پر بند کر دیا ہے۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے تمام اغوا شدہ افراد کا فيوم علاقے سے تعلق ہے۔واضح رہے کہ لیبیا میں صورتحال اچھی نہیں ہے۔ یہاں پربڑی تعداد میں مصر شہری کام کر رہے ہیں . مصر کے شہریوں کے اغوا کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے ۔ کچھ ہفتے پہلے ہی لیبیا کے اجدابيا شہر میں ایسے ہی ہتھیاربند لوگوں نے مصر کے کچھ ٹرک  ڈرائیوروں کا اغوا کرلیا تھا جنہیں بعد میں رہا کرایا گیا۔......./169